اسلام آباد (ایوب ناصر)نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی نے کمسن بچوں کے آن لائن جنسی استحصال اور بلیک میلنگ کے الزام میں ملزم گرفتار کرلیا ،ملزم اسنیپ چیٹ اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے کمسن بچوں کو نشانہ بناتا تھا، ترجمان کے مطابق ملزم بچوں کے نجی مواد کو آن لائن فروخت کرنے کی دھمکیاں دے کر بلیک میل کرتا تھا، ملزم کے قبضے سے دو موبائل فون برآمد کر لئے گئے موبائل فونز کے تکنیکی تجزیے سے مبینہ بلیک میلنگ، قابلِ اعتراض مواد اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق ڈیجیٹل شواہد سامنے آئے۔