• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روات، ڈمپر کی زد میں آکرموٹرسائیکل سواراور بیٹی جاں بحق

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ روات کے علاقہ میں ڈمپر کی زد میں آکرموٹرسائیکل سواراور اس کی بیٹی جاں بحق جب کہ اہلیہ اور نواسہ زخمی ہوگئے،پولیس کے مطابق تھانہ روات کے علاقہ دیرہ میں ایک ڈمپر اڈیالہ جارہاتھاجوکہ چڑھائی پر بریک نہ لگنے کی وجہ سے واپس آگیا اورپیچھے آتے ہوئے موٹرسائیکل نمبر بی ایکس آر 5401پرچڑھ گیا،موٹرسائیکل پرچار افراد سوار تھے جن میں 49 سالہ جہانزیب خان اوراس کی بیٹی 28 سالہ سحرش جاں بحق جب کہ جہانزیب کی اہلیہ تبسم بی بی اور6 سالہ نواسہ امین حسیب زخمی ہوگئے ۔
اسلام آباد سے مزید