• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آر ڈی اے، ای بزسسٹم پرجعلی آئی ڈیزبنا کر بلڈنگ پلان کیسز جمع کروانےکا انکشاف

راولپنڈی (ساجد چوہدری ) راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) نے ای بز سسٹم پر جعلی آئی ڈیز بنا کر بلڈنگ پلان کے کیسز جمع کروانے کی اطلاعات کا انکشاف کیا ہے ، آرڈی اے نے بلڈنگ کنٹرول اور لینڈ یوز کے شعبوں میں غیر قانونی ایجنٹوں اور ٹاؤٹس مافیا کی مبینہ مداخلت کا نوٹس لیتے ہوئے ان سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے سخت انتظامی ہدایات جاری کر دی ہیں، آرڈی اے حکام کے مطابق بعض غیر سرکاری ایجنٹ رہائشی اور کمرشل عمارتوں کے نقشوں کی منظوری دلوانے کے نام پر شہریوں سے مبینہ طور پر رقوم وصول کر رہے ہیں جبکہ بعض افراد کی جانب سے ای بز سسٹم پر جعلی آئی ڈیز بنا کر بلڈنگ پلان کے کیسز جمع کروانے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں، جن میں اصل مالک، درخواست گزار یا بلڈر کی بائیومیٹرک تصدیق اور دستخط موجود نہیں ہوتے، اس صورتحال کے پیش نظر ڈپٹی ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول آر ڈی اے کی جانب سے جاری مراسلہ میں متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ لینڈ یوز اور بلڈنگ کنٹرول کے دفاتر میں کسی بھی غیر مجاز ایجنٹ یا ٹاؤٹ کو گھومنے پھرنے، سرکاری امور میں مداخلت کرنے یا غیر قانونی طور پر کام کرنے کی اجازت نہ دی جائے، جاری کردہ ہدایات میں عام شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنے رہائشی و کمرشل بلڈنگ پلان اور لینڈ یوز سے متعلق کیسز کسی درمیانی شخص یا ایجنٹ کے ذریعے جمع کروانے کے بجائے خود مقررہ ای بز سسٹم اور سرکاری ذرائع کے ذریعے جمع کروائیں اور ان کی پیروی کریں، کسی بھی جعلی آئی ڈی، غیر مجاز درخواست یا ایجنٹوں اور ٹاؤٹس کی مداخلت کی شکایت سامنے آنے پر فوری تصدیق کی جائے گی اور معاملہ ضروری کارروائی کے لیے مجاز اتھارٹی کے نوٹس میں لایا جائے گا۔
اسلام آباد سے مزید