• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب بھر میں 44 جیلوں کی 3 ماہ کیلئے 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم مختص

راولپنڈی (حافظ وسیم اختر سٹاف رپورٹر) پنجاب کی 44 جیلوں کے قیدی تین ماہ میں 41 کروڑ روپے کی گندم کھا جائیں گے ، سب سے بڑا حصہ اڈیالہ جیل کے لیے مختص کیاگیا ہے ،ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے لئے صوبے بھر کی تمام جیلوں کے قیدیوں کی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لیے مجموعی طور پر 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدی جائے گی ،اس ضمن میں محکمہ جیل خانہ جات کو 40کروڑ 98لاکھ روپے کوجاری کردئیے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق فنڈز کے بروقت اجرا کا مقصد جیلوں میں آٹے اور روٹی کی بلا تعطل دستیابی کو یقینی بنانا ہے تاکہ قیدیوں کو خوراک کی فراہمی میں کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہ آئے ۔ذرائع کاکہنا ہے کہ گندم کا سب سے بڑا کوٹہ راولپنڈی سینٹرل جیل اڈیالہ کے لیے مختص کیا گیا ہے، جہاں قیدیوں کی بڑی تعداد کے پیشِ نظر چار کروڑ54لاکھ روپے مالیت کی 5.438 میٹرک ٹن گندم فراہم کی جائے گی ۔
اسلام آباد سے مزید