راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)شہریوں کے سائبر کرائم مسائل کے براہِ راست حل کے لیے این سی سی آئی اے کی تیسری ای کچہری آج منعقد ہوگی ، نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت تیسری ای کچہری جمعہ20 نومبر 2026 کو منعقد کی جائے گی، جس میں شہریوں کی شکایات براہِ راست سنی جائیں گی۔ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق یہ آن لائن کھلی کچہری صبح 10:30بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک جاری رہے گی۔