کراچی (اسٹاف رپورٹر )ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق اور3 زخمی ہو گئے،2 افراد کی لاشیں ملیں، تفصیلات کے مطابق ایف بی ایریا واٹر پمپ کے قریب ٹرک کی زد میں آ کر راہگیر 47 سالہ عمران ولد محمد عمر جاں بحق ہو گیا ،سائٹ ایریا حبیب چورنگی رینجرز ہیڈ کوارٹر کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 40 سالہ محمد افتخار ولد محبوب علی جاں بحق ہو گیا ، ماڑی پور ہاکس بے روڈ ٹرک اڈہ گیٹ نمبر 5 کے قریب تیز رفتار کار ٹریلر سے ٹکرانے سے کار میں سوار 25 سالہ درخشاں ولد کاوی شاہ شدید زخمی ہوگیا ، مائی کولاچی روڈ امریکن ایمبسی کے قریب 2 ٹریلروں میں تصادم کے نتیجے میں عقب والے ٹریلر میں سوار 30 سالہ مہربان ولد بشیر زخمی ہوگیا ، پولیس نے دونوں ٹریلروں کے ڈرائیوروں کو حراست میں لے کر ٹریلروں کو تھانے منتقل کر دیا ،ملیر کھوکھراپار نمبر دو میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار 50سالہ ابرار جاں بحق اور 20 سالہ محمد فریان ولد محمد کامران شدید زخمی ہو گیا، علاوہ ازیں گارڈن ٹول پلازہ لیاری ایکسپریس وے کے قریب پلاٹ میں پمپنگ اسٹیشن میں پانی کے ٹینک سے تقریباً 40 سالہ شخص کی ڈوبی ہوئی لاش ملی ، پولیس کےمطابق لاش دو سے تین دن پرانی ہے جو پانی میں ڈوبے رہنے کے باعث پھول گئی ہے ،شناخت نہیں ہوسکی،سردخانے منتقل کر دی ، نارتھ کراچی میں 76 سالہ محمد شفیق اختر ولد محمد رفیق کی کئی روز پرانی لاش ملی،متوفی کی وجہ موت کا تعین نہیں ہو سکا۔