• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذہبی جماعتوں کی جانب سے یوم حرمتِ قرآن منایا گیا

کراچی( اسٹا ف رپورٹر)جما عت اہلسنّت پاکستان کی اپیل پر ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی یوم حرمتِ قرآن منایا گیا ،اس سلسلے میں جمعہ کے اجتماعات میں علماء کرام ،خطباء نے قرآن کی عظمت اور تحفظ کے عنوان پر خطابات کئے اور قرار دادیں منظور کرائی گئیں،کراچی میں اجتماعات سے جما عت اہلسنّت کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبد الحق قادری اور دیگر نے خطاب کیا ، مقررین نے کہا کہ کوئی مسلمان قرآن کی توہین برداشت نہیں کر سکتا،قرآن پاک کی عظمت و حرمت کا تحفظ امت مسلمہ کی مشترکہ ذمہ داری ہے، علاوہ ازیں پاکستان سنی تحریک نے ملک بھر میں یوم حرمت قرآن منایا اجتماعات میں علماء کرام نےقرآن کی حرمت و تحفظ پر خصوصی خطاب کئے، مرکزی رہنما محمد مبین قادری نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کے بعد پاکستان دنیا کا وہ واحد ملک ہے جو اسلام کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا ، قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کا نہ ہونا افسوس ناک عمل ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید