کراچی(طاہر عزیز۔۔اسٹاف پورٹر) سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 منظور ہونے کے بعدپہلی باربلدیہ عظمیٰ کراچی کے کونسل اجلاس کی صدارت کنوینر ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد نے کی جبکہ میئر کراچی بحثیت کونسل ممبر ایوان میں شریک رہے، اجلاس وقت مقررہ پر شروع ہوکر پونے تین گھنٹے تک جاری رہا ، اجلاس میں خواتین ارکان جو ایوان کا33 فی صد ہیں کسی ایک خاتون نے خطا ب نہیں کیا ،اپوزیشن اور حکومتی ارکان نے اجلاس کی صدارت کرنے پر کنوینر/ڈپٹی میئر کو مبارکباد دی، سلمان مراد نے کہا کہ تمام ارکان کو بات کرنے کا حق ہے تاہم کوشش کی جائے کہ گفتگو مثبت اور تعمیری ہو۔