رحیم یار خان (سٹی رپورٹر ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ جنوبی پنجاب پر مشتمل نئے صوبے کی حمایت کرتے ہیں لیکن وہ پنجاب کی چار ٹکڑوں میں تقسیم کے سخت مخالف ہیں۔ عوام کی خواہش اور پنجاب اسمبلی کے ساتھ ہوں، جمہوری طریقے سے صوبے بنائیں گے،یہ وقت انتقام لینے کا نہیں،جمعہ کے روز جمال دین والی میں عوامی اجتماع اور پی پی پی کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ایک جمہوری آدمی ہیں اور صوبہ جنوبی پنجاب کے قیام کی حمایت اور پنجاب کے چار ٹکڑوں میں مخالفت اس لئے کر رہے ہیں کیونکہ پنجاب اسمبلی نے ابھی تک صرف صوبہ جنوبی کے قیام بارے قرارداد پاس کی ہے جس دن پنجاب اسمبلی نے پنجاب میں مزید صوبے قائم کرنے بارے قرار داد منظور کی تب وہ بھی اس کی حمایت کریں گے۔