اسلام آباد (مہتاب حیدر) پاکستان کے خودمختار دولت فنڈ کے قانون پرIMF کے 100 سے زائد اعتراضات ، چھ بڑی پابندیاں عائد ، فنڈ کو قرض لینے، ضمانت دینے اور دوسرے اداروں کو قرض دینے سے روکنے کی تجویز شامل، سرکاری و نجی شراکت داری پر بھی پابندی،بورڈ ارکان مدت ملازمت چار سال ، صرف ایک مرتبہ توسیع کی جاسکے گی۔آئی ایم ایف نے پاکستان کے موجودہ خودمختار دولت فنڈ (ایس ڈبلیو ایف) ایکٹ 2023 پر 100 سے زائد اعتراضات اٹھائے ہیں اور مجوزہ ایس ڈبلیو ایف ترمیمی بل 2026 میں ترامیم کے حوالے سے چھ بڑی پابندیاں عائد کردی ہیں۔ پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ایس ڈبلیو ایف ترمیمی بل 2026 کے سیکشن 5 میں مجوزہ ترامیم کے ذریعے ایس ڈبلیو ایف اور اس کے ذیلی فنڈز کو چھ بڑے کاموں سے روکنے کی تجویز دی گئی ہے۔