• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی اقدامات اور گندم کی درآمد کے باوجود آٹا مزید مہنگا ہوگیا

اسلام آباد ( رانا غلام قادر)حکومتی اقدامات، گندم کی درآمد کے باوجود آٹا مزید مہنگا ہوگیا۔ ملک میں 20کلو آٹے کے تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 3 ہزار 800روپے تک پہنچ گئی،حیدرآباد کے شہری سب سے زیادہ مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔ وفاقی ادارہ شماریات کی دستاویزکے مطابق پشاور میں 3 ہزار 750 روپے ،راولپنڈی ، اسلام آباد میں 3 ہزار 733 ، کراچی 3 ہزار 600 روپے، بنوں اور کوئٹہ میں 3 ہزار 600 روپے میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی فرخت جاری ہے، لاڑکانہ میں 3 ہزار 560 ، گوجرانوالہ میں 3 ہزار 533 ،سیالکوٹ اور لاہور میں بھی 3 ہزار 533 روپے تک ہو گیا۔

اہم خبریں سے مزید