اسلام آباد (رانا غلام قادر) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چھوٹے، درمیانہ درجے کے کاروباری قرضے آسان بنائینگے،ایس ایم ایز کو سہولیات کی فراہمی سے معاشی سرگرمیوں، روزگار اور کاروباری مواقع میں اضافہ ہوگا۔ وزیراعظم نے یہ بات اپنی زیر صدارت ایس ایم ایز (SMEs) کے شعبے کو قرضوں تک آسان رسائی کے حوالے سے اہم اجلاس کے دوران کہی ، ادھر وزیراعظم نے پی سی ایس آئی آر کے مینڈیٹ، کارکردگی اور مستقبل کےکردار کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی۔