راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ ریفرنڈم کے معاملے کو مشترکہ اجلاس میں پیش کیا جا سکتا ہے ،ن لیگ مناسب وقت پر صوبوں سے متعلق پالیسی بیان دے گی، عجلت میں نہیں، ہمارے ممبران نے ذاتی آرا کا اظہار ضرور کیا ہے۔ اپنے بیان میں بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ اتحادیوں کی حکومت میں کوشش ہوتی ہے اتفاق رائے پیدا کیا جائے، صوبوں کا معاملہ جب تک پارلیمنٹ میں نہیں آئے گا کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکتے۔