کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے سڑکوں کی تعمیر کے ٹینڈرز میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران سندھ حکومت اور کے ایم سی کی کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئےحکم امتناع میں 4دسمبر تک توسیع کردی ہے۔ جسٹس محمد سلیم جیسر کی سربراہی میں قائم آئینی بینچ کے روبرو سماعت کے دوران کے ایم سی و دیگر فریقین نے جواب جمع کرایا۔ سماعت کے دوران آئینی بینچ نے سندھ حکومت اور کے ایم سی کی کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہے کہ شفافیت سے خود کچھ نہیں کرتے اوراپنی نااہلی کا بوجھ عدالتوں پر ڈال دیتے ہیں۔