• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضل الرحمان کی احتجاجی کال ناکام، سڑکیں کھلی، آمدورفت بحال

پشاور (سٹاف رپورٹر) خیبرپختونخوا حکومت کی ترجمان اور گورنر کی مشیر برائے اطلاعات ثمر ہارون بلور نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام کی احتجاجی کال کامیاب نہیں رہی، پشاور موٹروے بند کرنے کی کوشش پر 22 کارکن گرفتار کیے گئے جبکہ موٹروے کھلی ہے اور ٹریفک کی آمدورفت بحال ہے۔ اہم بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر احتجاج کی کال کو نامناسب قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن ہمارے سینئر اور قابلِ احترام سیاسی رہنما ہیں، تاہم سیاسی رہنماؤں کو اپنے کاروباری اور سیاسی معاملات الگ رکھنے چاہئیں اور قانونی تنازعات کو سڑکوں پر لانے کے بجائے متعلقہ قانونی اداروں میں شواہد پیش کرنے چاہئیں۔
اہم خبریں سے مزید