اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے ،عثمان اختر باجوہ سیکریٹری نجکاری ڈویژن تعینات ، عرفان حسین شاہ ڈپٹی سیکریٹری خزانہ ڈویژن مقر ر، محمد رمضان کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایتتقرری کے منتظر سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 19 کے افسر سہیل بابر کی خدمات ایوان صدر کے سپرد کر دی گئیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جاری کر دی نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 کے افسر اور سیکریٹری، نجکاری کمیشن عثمان اختر باجوہ کو وفاقی سیکریٹری نجکاری ڈویژن تعینات کر دیا گیا ۔ تقرری کے منتظر عرفان حسین شاہ ڈپٹی سیکریٹری خزانہ ڈویژن مقر ر جبکہ ڈپٹی سیکریٹری، خزانہ ڈویژن، محمد رمضان کو تبدیل کر کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ تقرری کے منتظر سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 19 کے افسر سہیل بابر کی خدمات ایوان صدر کے سپرد کی گئی ہیں۔