• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’میڈم سیلفی بنانی ہے!‘‘ اس دوران گاڑی کے دوسرے دروازے سے 43 کروڑ غائب

لندن ( مرتضیٰ علی شاہ ) "میڈم سیلفی بنانی ہے!" اس دوران گاڑی کے دوسرے دروازے سے 43کروڑ غائب ،لندن کی ایجویئر روڈ پر اماراتی فزیشن اور بزنس وومن ڈاکٹر سواد لطفی لٹ گئیں،ایک شخص نے سیلفی بنوانے کے بہانے گاڑی سے اتارا جبکہ دوسرے شخص نے بیگ چرا لیا ،بیگ میں لاکھوں پاؤنڈز مالیت کے مہنگے ترین بٹوے قیمتی واچز اور مہنگی جیولری موجود تھی ، خاتون نے جیو سے گفتگو میں کہا کہ پولیس مدد نہیں کر رہی، دونوں کو پکڑنے کیلئے اب تک کچھ نہیں کیا،متاثرہ کاروبارہ خاتون ڈاکٹر لطفی نےاس نمائندے کو بتایا کہ دو افراد نے بہانے سے گاڑی سے اتارا ، دوسرے شخص نے ٹیکسی کا اگلا دروازہ کھول کر قیمتی بیگ چوری کرلیا ۔برطانوی دارالحکومت لندن کی ایجویئر روڈ پر اماراتی فزیشن اور کاروباری خاتون ڈاکٹر سواد لطفی کو انوکھے انداز میں واردات کا نشانہ بنا لیا گیا۔ دو عربی بولنے والے افراد نے سیلفی بنوانے کے بہانے انہیں گاڑی سے اتارا، اسی دوران دوسرے شخص نے ٹیکسی کا اگلا دروازہ کھول کر ان کا قیمتی بیگ چوری کرلیا، جس میں تقریباً 2ملین پائونڈ یعنی 73کروڑ پاکستا نی روپے مالیت کے مہنگے ترین ہینڈ بیگز، گھڑیاں اور زیورات موجود تھے۔ خاتون نے جیو سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس مدد نہیں کررہی اور اس نےابھی تک دونوں کو پکڑنے کیلیے کچھ نہیں کیا۔یہ واردات 24 نومبر کو دوپہر تقریباً 12 بج کر 10 منٹ پر پورٹ مین اسکوائر میں واقع آرچرڈ کورٹ کے مرکزی دروازے کے باہر پیش آئی، جہاں ڈاکٹر سواد اپنی بہن اور معاون کے ہمراہ دبئی روانگی کے لیے ایئرپورٹ جارہی تھیں۔ وہ اپنا سامان ٹیکسی میں رکھوا چکی تھیں اور تینوں گاڑی میں سوار تھے کہ دو افراد ان کے قریب آئے اور ایک نے سیلفی بنانے کی درخواست کردی۔ ڈاکٹر سواد اور ان کی بہن گاڑی سے اتر کر اس شخص کے ساتھ تصاویر بنوانے لگیں، اسی دوران اس کا ساتھی ٹیکسی کے اگلے دروازے سے ہرمیز کا سفری بیگ لے کر پیدل فرار ہوگیا۔ عمارت کے استقبالیہ عملے کے زیرِ جائزہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں پوری واردات ریکارڈ ہوئی، جو محض 10 سیکنڈ میں مکمل ہوگئی۔
اہم خبریں سے مزید