لاہور (نمائندہ جنگ) پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کےچیئرمین عاصم غنی عثمان نے کہا ہے کہ حکومت کا شوگر سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ بہت اچھا ہے جس کے مثبت نتائج نکلیں گے اور سب سے زیادہ فائدہ کسانوں کو اُن کی فصل کے اچھے ریٹس ملنے کی صورت میں ہو گا۔پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ یہ انڈسٹری اب باقاعدہ ایکسپورٹ انڈسٹری بن کر اُبھرے گی۔ ای سی سی نے 4لاکھ، 16ہزار ٹن چینی برآمدکرنے کی منظوری دی ہے ۔