• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے عوام صوبہ تقسیم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعلیٰ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی ملک کے ترقی پسند اور معاشی طور پر متحرک شہروں میں شامل ہے، کراچی بھر سے آنے والے لوگوں کو روزگار اور ذریعہ معاش کے مواقع فراہم کرتا ہے،اگر کراچی پسماندہ ہوتا، یہاں زندگی مشکل ہوتی اور روزگار کے مواقع کم ہوتے تو لوگ یہاں آکر کیوں آباد ہوتے رہتے؟ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ کراچی لوگوں کی بنیادی ضروریات پوری کر رہا ہے اور انہیں روزگار کے مواقع فراہم کر رہا ہے، سندھ کے عوام صوبے کو تقسیم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، ان خیالات کا اظیار انھوں نے جمعرات کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں 28ویں نیشنل سکیورٹی کے شرکا سے خطاب میں کیا۔
اہم خبریں سے مزید