• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ ایڈمن سوسائٹی، سندھ میں سسٹم کی حکومت، مراد شاہ استعفے دیں، ایم کیو ایم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائد حزب اختلاف علی خورشیدی نے ایڈمن سوسائٹی میں زیر تعمیر عمارت گرنے کے وا قع پر مراد علی شاہ کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں سسٹم کی حکومت چلتی ہے۔ سسٹم کے لوگ بھتہ مانگتے ہیں، تاوان مانگتے ہیں،انھوں نےکراچی ایڈمن سوسائٹی میں ایک زیر تعمیر عمارت گرنے کے واقعہ پر حکومت سندھ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس سانحہ کو رشوت خور سسٹم کا شاخسانہ قراردیاہے ۔ جمعہ کوسندھ اسمبلی میں واک آوٹ کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف علی خورشیدی نے کہا کہ گزشتہ 18 سالوں سے نااہل حکمران مسلط ہیں۔ پرسوں مزید کراچی والوں کی جانیں چھین لی گئیں۔ کوئی ان کی نااہلی بتاتا ہے تو وہ تعصب کا الزام لگا دیتے ہیں۔علی خورشیدی نے کہا کہ سوچ رہا تھا شرجیل میمن کراچی والوں سے معافی مانگیں گے۔ کہتے ہیں راشی افسران لگائے ہوئے ہیں، یہاں سسٹم کی حکومت چلتی ہے۔ سسٹم کے لوگ بھتہ مانگتے ہیں، تاوان مانگتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کتنے فلور کی اجازت تھی اور کتنے فلور بنے؟ نائیک فلم میں انیل کپور کے ساتھ ایک امریش پوری بھی تھا۔ بھرم بازی کر رہے تھے۔ اسمبلی میں بات چیت ہو تو کہتے ہیں معطل کر دیں گے افسران۔ لیاری میں واقعہ ہوا تھا، وہ معطل افسران پھر لگ گئے۔ انہوں نے یہ نظام حکومت دیا ہے کراچی والوں کو۔ 70 سے 80 ہزار بلڈنگز بن چکی ہیں۔علی خورشیدی نے کہا کہ آج ایم کیو ایم کا بیانیہ پورے ملک کا بیانیہ بن گیا ہے۔ یہ نکمے اور نااہل لوگ ہیں۔ ہم نے آج احتجاج کیا، ہمیں بات نہیں کرنے دی گئی۔ افسوسناک بات ہے ایوان میں بات کرنے کی اجازت نہیں۔ متعلقہ ایم پی اے کو بات کی اجازت نہیں۔ اس شہر کی بربادی میں یہ حکومت ذمہ دار ہے۔ جب بلڈر کرپشن کے پیسے دے گا تو ناقص مٹیریل لگائے گا، یہ صارف سے وصولے گا۔ 72 گھنٹوں میں یہ لاشیں نہیں نکال سکے ہیں، لوگ دبے ہوئے ہیں۔ایم کیو ایم کے رکن محمد دانیال نے کہا کہ گل پلازہ کی طرح کراچی ایڈمن کی ابھی تک تفصیلات نہیں بتائی جا سکی ہیں۔ فرحان غنی ٹاون چیئرمین ہیں، یہ سعید غنی کے بھائی ہیں۔ انہوں نے ایس ایس پی اور ڈی سی کو معطل کیا تاکہ وہ کہیں اور لگیں۔ ایسے افسران کو ڈسمس کرنا چاہیے، اگر نہیں کر سکتے تو مراد علی شاہ استعفیٰ دے دیں۔
اہم خبریں سے مزید