• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلی، ایم کیو ایم کو اجازت نہیں ملی، آج فیصلے کا اعلان ہوگا، متحدہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ داخلہ سندھ نے29نومبر اتوار کو ایم کیو ایم پاکستان کو شارع فیصل پر ریلی اور باغ جناح میں جلسے کی اجازت نہ دینے کافیصلہ کیا ہے، جبکہ ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ انہیں میڈیا سے اس بارے میں اطلاعات مل رہی ہے ، باضابطہ طور پر انہیں حکومت سندھ کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے،جمعے کو شہر کے بعض علاقوں میں ایم کیو ایم کے کار کنوں نے نئے صوبے اور انتظامی یونٹ کے حوالے سے ریلیاں نکالی۔دوسری جانب محکمہ داخلہ سندھ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کو اجازت نہ دینے کا فیصلہ امن وامان کی صورتحال کے پیش نظرکیاگیا، 29نومبرکو سندھ ترقی پسند پارٹی نے جلسے کااعلان کررکھا ہے۔
اہم خبریں سے مزید