اسلام آباد (کامرس رپورٹر) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم کی سپلائی اور قیمتوں میں استحکام لانے کےلیے درآمد کی حد بڑھا کر 25 لاکھ میٹرک ٹن کرنے کی اصولی منظوری دے دی ، درآمد کی جانے والی گندم کی اصل مقدار کا تعین صوبوں کی مصدقہ ضروریات اور مارکیٹ کی موجودہ صورتحال کے مطابق کیا جائے گا۔