• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبوں کے معاملہ پر مریم نواز اور بلاول بھٹو کا موقف ایک ہے، شوکت یوسف زئی

پشاور (سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ صوبوں کے معاملہ پر مریم نواز اور بلاول بھٹو کا موقف ایک ہےنئے صوبوں پر حکومت کا موقف واضح نہیں ہے،یہ کنفیوژن جان بوجھ کر پیدا کی جا رہی ہے،مریم نواز کی تقریروں سے لگتا ہے وہ نئے صوبوں کی مخالف ہیں ، میڈیا سے گفتگو میں شوکت یوسف زئی کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو سیاسی تجربے کی کمی ہے،پنجاب کی عوام ان کی کارکردگی سے مایوس ہیں ،مریم نواز نے سب سے زیادہ اپنے چچا کو مشکل میں ڈال دیا ہے ،لگتا ہے نئے صوبوں پر بلاول اور مریم کا موقف ایک جیسا ہے، دونوں صوبوں کی تقسیم نہیں چاہتے، شوکت یوسف زئی نے کہا کہ شہبازشریف کی خاموشی بتاتی ہے کہ وہ کتنے مجبور ہیں،مولانا فضل الرحمن اور ان کی پارٹی کے خلاف کاروائی پر ہمیں تشویش ہے، ملک میں پہلے ہی سیاسی عدم استحکام ہے مزید کشیدگی نہ بڑھائی جائے،تمام سٹیک ہولڈرز سے کہتا ہوں مفاہمت کا راستہ اپنائیں، موجودہ مسائل کا واحد حل عمران خان ہے۔
اہم خبریں سے مزید