• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساڑھے تین سالہ دور کے اخراجات کا آڈٹ کوئی بھی کر سکتا ہے، میئر

کراچی (طاہر عزیز/اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے سٹی کو نسل میں خطاب کے دوران اعلان کیا کہ ان کے ساڑھے تین سالہ دور کے اخراجات کا کوئی اور بھی آڈٹ کرنا چاہےتو کر سکتا ہے، کے ایم سی کی ایک جائیداد فروخت کی نہ ایک انچ زمین بیچیں گےجب ہم آئے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے پاس ایک لائٹ لگانے کے پیسے نہیں تھے، مدت پوری ہونے پر آئندہ میئر کے لئے اکائونٹ میں رقم چھوڑ کر جائوں گا ، اس موقع پر اپوزیش لیڈر سیف الدین کی برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ سے متعلق منظور قرار داد کی مخالفت کی ، مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ میری میئر شپ کے چھ سات ماہ باقی رہ گئے ہیں پہلے بھی قانون کی پاسداری کی اب بھی کریں گےکسی بھی ترقیاتی منصوبے میں تھرڈ پارٹی کنسلٹنٹ کی منظوری شامل ہوتی ہے میں حلفیہ کہتا ہوں کہ نہر خیام میں اگر کوئی کمرشل سرگرمی ہو تو اسے بند کرا دیا جائےیہاں صرف سیوریج کے لئے الگ سے چینل بنایا جا رہا تھا جسے اب ہائیکورٹ کے حکم پر روک دیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید