• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر میں 8 تعلیمی اداروں کی مسماری تعلیم و عوام دشمن اقدام، رانا لیاقت

لاہور(خبرنگار)پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب کے جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی نے کہا ہےکہ جن 8 تعلیمی اداروں کو لاہور والڈ سٹی اتھارٹی مسمار کرنے پر تلی ہوئی ہے یہ تعلیمی ادارے مسلم لیگ نواز کے سابقہ ادوار میں قائم کئے گئے تھے تاکہ اندرون لاہور کی بڑھتی ہوئی آبادی کی تعلیمی ضروریات کو پورا کیا جا سکے اب تعلیمی اداروں کو مسمار کر رہی ہے شہروں کی خوبصورتی درس گاہوں سے ہے باغات ضرور لگائیں پر علم انسانی زندگی کے لئے آکسیجن کی مانند ہے۔ ان اداروں میں تعلیم حاصل کرنے والے بچے کسی دور یا روڈ کراس کرکے سکول میں نہیں جائیں گے بلکہ تعلیم چھوڑنے پر مجبور ہوں گے پہلے ہی پنجاب میں 60/70 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں اندرون لاہور کی خوبصورتی بحال کرنی ہے تو پہلے غیر قانونی تعمیرات کا خاتمہ کیا جائے مساجد، مزاروں دکانداروں، تاجروں کو متبادل جگہ مل سکتی ہے تو سرکاری سکولوں کو متبادل جگہ کیوں نہیں مل سکتی ۔
لاہور سے مزید