لاہور( جنرل رپورٹر)سروائیکل کینسر خواتین کی صحت کے لیے سنگین خطرہ ضرور ہے، تاہم بروقت سکریننگ، باقاعدہ طبی معائنے اور ایچ پی وی ویکسینیشن کے ذریعے اس مہلک مرض سے مکمل بچاؤ ممکن ہے خواتین کی صحت ایک صحت مند خاندان اور مضبوط معاشرے کی بنیاد ہے اس لیے میڈیکل انسٹی ٹیوٹ،والدین، ڈاکٹرز اور تعلیمی اداروں کو مل کر آگاہی اور رہنمائی کا کردار ادا کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج، پی جی ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر جودت سلیم نے سروائیکل کینسر کے خاتمے کے عالمی دن کی مناسبت سے جنرل ہسپتال میں منعقدہ آگاہی واک کی قیادت کرتے ہوئے کیا۔