لاہور(خبرنگار)سیکرٹری اسکول ایجوکیشن پنجاب صاحبزادی وسیمہ عمر نے سرکاری اسکولوں میں تدریسی معیار کی بہتری اور جدید ڈیجیٹل سہولیات کے فروغ کے لیے اسمارٹ بورڈز متعارف کرانے کے منصوبے پر بریفنگ لی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں اسمارٹ بورڈز کی سہولت بتدریج تمام اسکولوں تک وسعت دینے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ وقت کے ساتھ اسمارٹ بورڈز کی اہمیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ سیکرٹری ایجوکیشن نے کہا کہ اسمارٹ بورڈز کے ذریعے تدریسی عمل کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کیا جا سکے گا اور طلبہ کو زیادہ مؤثر اور دلچسپ طریقے سے سیکھنے کے مواقع میسر آئیں گے۔