لاہور (جنرل رپورٹر)محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ہسپتالوں میں مریضوں کے بہترین علاج معالجہ کیلئے کوشاں ہے۔ مجموعی طور پر مختلف سپیشلٹیز میں5اسسٹنٹ پروفیسرز جبکہ31سینیئر رجسٹرارز تعینا ت کئے گئے ہیں۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن کی سفارشا ت کی روشنی میں مختلف سپیشلٹیز میں اسسٹنٹ پروفیسرز اور سینیئر رجسٹرارز کی تعیناتی کی گئی ہے۔