لاہور (نیوزرپورٹر) متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے ضلعی انتظامیہ کو مطالبات کی منظوری کے لیے 3دسمبر تک کی مہلت دیتے ہوئے 4دسمبر سے شہر بھر میں تنور بند کرنے کی دھمکی دے دی اور کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے تندور مالکان کو سرکاری آٹے کی فراہمی بند کر دی ہے، جس کے باعث تندور مالکان کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔