• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں 12، 13، 14 مارچ 2027 کو محفوظ بسنت ہوگی، محکمہ داخلہ پنجاب

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) حکومتِ پنجاب کی ہدایت کے مطابق لاہور میں 12، 13، 14 مارچ2027 کو محفوظ بسنت ہو گی۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے سول سیکرٹریٹ میں محفوظ بسنت2027کے حفاظتی انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ پنجاب کا کہنا تھا کہ بسنت2027سے قبل تمام حفاظتی انتظامات کا بھرپور جائزہ لیا جا رہا ہے اور لاہور میں کسی غیر محفوظ اور ناپائیدار چھت پر پتنگ بازی کی اجازت نہیں ہو گی۔ سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ 31 دسمبر2026سے قبل چھتوں پر کم از کم ساڑ ھے3فٹ کی مضبوط حفاظتی دیوار تعمیر کرنا لازم ہے۔ انسانی جانوں کی حفاظت کیلئے ساڑھے 3 فٹ سے چھوٹی حفاظتی دیوار والی کسی چھت پر بسنت کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ۔
لاہور سے مزید