لاہور (جنرل رپورٹر) ریلویز پولیس اور اسپیشل برانچ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے علامہ اقبال ٹرین کے پاور پلانٹ سے بغیر بکنگ دو کتے برآمد کر لیے۔ ۔ دونوں کتوں کو کوٹ لکھپت اسٹیشن پر ایک شخص کے حوالے کیا جانا تھا۔ریلویز پولیس نے پلانٹ آپریٹر کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی، جبکہ کتوں کی بکنگ اور چارجز کی مد میں7ہزار 690روپے جرمانہ ریلوے ریونیو میں جمع کروا دیا گیا۔