لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)ساتویں نیشنل کک باکسنگ چیمپئن شپ 2026میں پاکستان پولیس کے مرد و خواتین کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر8میڈلز جیت لیے۔ پاکستان پولیس کے کھلاڑیوں نے 2 گولڈ، 2 سلور اور 4 برانز میڈلز اپنے نام کیے۔چیمپئن شپ میں ایئر فورس، ریلویز، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر سے مختلف ٹیموں نے شرکت کی۔