• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روان برس 3 لاکھ پناہ گزینوں کی جرمنی آمد متوقع

برلن ( جنگ نیوز/اےا یف پی )جرمنی میں تارکین وطن اور پناہ گزینوں کے وفاقی ادارے کے سربراہ فرینک جیورگن نے توقع ظاہر کی ہے کہ رواں برس 3 لاکھ تارکین وطن جرمنی پہنچیں گے،فرینک جیورگن نےبتایا اگر توقع سے زیادہ تارکین وطن جرمنی آئے تو ان کا دفتر ان کے لیے انتظامات کی کوشش کرے گا،تاہم یقین ہے کہ نئے آنے والوں کی تعداد ہماری کی جانب سے لگائے جانے والے اندازے کے مطابق ہی ہوگی،دوسری جانب جرمن چانسلر کا کہنا ہےکہ جب تک ترکی مستقبل کے مطالبات پورے نہیں کرتا،اسے یورپی یونین میں شمولیت نہیں مل سکتی،کیونکہ اس وقت بلاک اس پوزیشن میں نہیں کےبترکی کو یورپی یونین میں شامل کرے ، واضح رہے کہ گذشتہ برس جرمنی میں مشرقِ وسطیٰ، افغانستان اور افریقا سے 10 لاکھ سے زائد تارکین وطن داخل ہوئے تھے،جرمن وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ تین لاکھ 90 ہزار سے زائد افراد نے رواں برس کے ابتدائی چھ ماہ میں پناہ کی درخواستیں دی تھیں تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ان میں سے کل کتنے افراد 2015 میں ملک میں داخل ہوئے تھے،تارکین وطن اور پناہ گزینوں کے وفاقی ادارے کے سربراہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ یہ بھی کوشش کریں گے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو نوکریاں دے سکیں۔ 
تازہ ترین