شطرنج کی ماہر 16 سالہ کھلاڑی مہک گل ورلڈ ویمن کینڈیڈیٹ ماسٹر کا اعزاز حاصل کرنے والی پاکستان کی کم عمر ترین شاطر بن گئیں ۔
16 سالہ مہک گل نے آزر بائیجان میں ہونے والے ورلڈ چیس اولمپیاڈ میں شرکت کی، جس میں ڈیڑھ سو ممالک کے شاطروں نے حصہ لیا۔
مہک گل نے 11 میں 6 مقابلوں میں کامیابی حاصل کی، ایونٹ کے دوران انہیں ورلڈ ویمن کینڈیڈیٹ ماسٹر کے اعزاز سے نوازا گیا، مجموعی طور پر دنیا بھر سے 82 شاطروں کو یہ اعزاز دیا گیا۔
مہک گل یہ اعزاز حاصل کرنے والی پاکستان کی کم عمر ترین شاطر بن گئی ہیں۔