مانچسٹر (غلام مصطفیٰ مغل) پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ روحانی پیشوا و معالج صاحبزادہ حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکار سجادہ نشین دربار عالیہ بلاوڑہ شریف دورے پر برطانیہ آئیں گے۔ وہ30ستمبر کو برمنگھم میں سالانہ شہدا کربلا کانفرنس کی سرپرستی کریں گے۔ صاحبزادہ حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکار26ستمبر کو بریڈ فورڈ اور28ستمبر کو لوٹن کادورہ کریں گے۔ سالانہ شہدا کربلا کانفرنس کے موقع پر ناظم اعلیٰ جماعت اہل سنت ڈائریکٹر ادارہ تعلیمات اسلامیہ راولپنڈی پاکستان پیر علامہ سید ریاض حسین شاہ کا خصوصی خطاب ہوگا۔ علامہ قاری جاوید اختر چشتی، ڈاکٹر زاہد نے صاحبزادہ پیر حق خطیب کے دورہ برطانیہ کا زبردست خیرمقدم کیا ہے اور لوگوں سے کہا ہے کہ وہ ان کے فیض روحانی سے مستفید ہوں۔