ڈیرہ غازی خان (نامہ نگار)ٹریفک نظام کی بہتری اور حادثات کی روک تھام کے لیے ٹریفک اصولوں کی پاسداری لازم و ملزوم ہے، یہ با ت شاہد عزیز چنگوانی نے ریلوے پلی پر عوام الناس کو لیکچر دیتے ہوئے کہی ،جس کا اہتمام محمد فیاض مستوئی نے کیا، اس موقع پر امداد اللہ خان ، احمد علی انصاری ، زین العابدین ، ماجد علی انصاری ، قاضی عقیل احمد ، زہیب خان ، امیر بخش کھوسہ ، غلام اصغر خان شاہد محمود گجر ، غلام قادر لشاری کے علاوہ درجنوں شہریوں نے شرکت کی، اس موقع حسین بخش کھوسہ ، خالد خان کھنڈوا نے بھی شرکا کو لیکچر دیا، بعد ازاں شاہد محمود گجر ، غلام قادر لاشاری نے ٹریفک اصول بارے چسپاں پمفلٹ تقسیم کیے ۔