• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونا:8سو روپےکمی کے بعد 50ہزار 400 فی تولہ

Gold Rates After Decrease 50 Thousand 400 Per Tola
عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کے بعد مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 800 روپے کمی سے 50 ہزار 400 روپے کا ہوگیا۔

آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے صدر ہارون چاند کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کے سودوں میں فروخت کے باعث 21 ڈالر کمی سے 1209 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے ۔

ہارون چاند کے مطابق اس کمی کا اثرر مقامی صرافہ بازار میں بھی ہوا جس کے بعد ملک بھر میں فی تولہ سونا 800 روپے سستا ہوکر 50 ہزار 400 روپے اور دس گرام سونا 685 روپے کم ہوکر 43 ہزار 200 روپے پر آگیا ہے ۔
تازہ ترین