• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ:پیرامیڈیکل سکول ساہیوال سے نکالے گئے طلبا کی رٹ درخواست بلاجواز قراردے کر خارج

ملتان(سٹاف رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے مسٹر جسٹس امین الدین خان نے پیرامیڈیکل سکول ساہیوال سے نکالے گئے طلبا کی رٹ درخواست بلاجواز قراردے کر خارج کرنےکا حکم دیا ہے،فاضل عدالت نے قراردیا کہ تما م اساتذہ اورسٹاف صرف ان درخواست گذاران کے خلاف جھوٹ نہیں بو ل سکتے ہیں ،فاضل عدالت میں حناایمانویل ،ابوزر،مغیرہ یونس نے درخواست دائر کی تھی کہ وہ آپریشن تھیٹر کلاس سال 2015-17 ءکے طلباہیں اور ان کو کالج انتظامیہ کی جانب سے بلاجواز طور پر کوئی نوٹس دئیے بناء خارج کردیا گیاہے ،فاضل عدالت کے حکم پر پرنسپل وسیم احمد نے عدالت پیش ہوکر بیان دیا کہ ان طلبا کے خلاف اساتذہ اورسٹاف کی جانب سے نامناسب رویہ کی شکایات کی گئیں تھیں جس پر شوکازنوٹس جاری کیا گیا تو وصول کرنے سے انکارکردیا گیا جس پر ان کے نام خارج کردئیے گئے ہیں ۔
تازہ ترین