• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف پشتو گلوکارہ ’معشوق سلطان ‘ انتقال کرگئیں

Renowned Pashto Singer Beloved Late Mashooq Sultan Dies
پشتو زبان کی معروف گلوکارہ معشوق سلطان پشاور میں انتقال کرگئیں، وہ کافی عرصے سے ہپاٹائٹس کے مرض میں مبتلا تھیں، حکومت پاکستان نے بہترین پرفارمنس پر 1996 ءمیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا تھا۔ نماز جنازہ آج دوپہر 2 بجے پشاور کے علاقے چغل پورہ میں ادا کی جائے گی۔

علاقائی موسیقی سے شہرت پانے والی معشوق سلطان گزشتہ کئی عرصے سے ہپاٹائٹس کے مرض میں مبتلا اور علیل تھی،انہوں نے پشتو فوک موسیقی میں نام پیدا کیا، لوک گلوکارہ 1962 میں ریڈیو پاکستان اور پھرپی ٹی وی پر بھی اپنی آواز کا جادو جگاتی رہیں۔

معشوق سلطان نے پشتو زبان میں بننے والی چند فلموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے،انہوں نے 1500 سے زیادہ البم میں اپنی آواز کا جادو جگایا، جبکہ پاکستان کے علاوہ امریکا، برطانیہ، فرانس، بیلجیئم، افغانستان اور دبئی میں پرفارمنس پیش کی۔

معشوق سلطان نے 40 سال تک پشتو موسیقی پرحکمرانی کی اور درجنوں قومی اوربین الاقوامی ایوارڈزحاصل کیے، حکومت پاکستان نے بھی ان کی فنی خدمات کے اعتراف پر انہیں1996 میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا تھا۔
تازہ ترین