ڈیرہ غازیخان (نامہ نگار ) ایس ڈی او میپکوشادن لنڈ نے اپنے ٹیم کے ہمراہ علاقے کی چیکنگ کی تو معلوم ہواکہ شیرخان نے واپڈاکی مین کیبل سے ڈائریکٹ بجلی حاصل کرکے ٹیوب ویل موٹر چلاکر اپنازرعی رقبہ سیراب کررہاتھاجس سے واپڈا کے نقصان کاتخمینہ 4لاکھ 10ہزار روپے لگایاگیااسی ٹیوب ویل کے ذریعے بستی حسین آباد کے اعجاز حسین،جواد حسین ، سعید انور،خادم حسین ،مشتاق حسین بھی اسی ٹیوب ویل سے اپنارقبہ سیراب کررہے تھے علاوہ ازیں دوسری جگہ پر چیکنگ کی گئی تو عبدالغفور ولد غلام فرید بھی موٹر سے اپنارقبہ ڈائریکٹ بجلی لگاکر سیراب کررہاتھااور اس کے ساتھ سمیع اللہ ،سہراب خان،جواد حسین،غلام یسین ،محمدانور،تاج محمد،محمداقبال،الیاس اور کلیم اللہ بھی اپنارقبہ سیراب کررہے تھے ان کومیپکوکی جانب سے 4لاکھ پچاس ہزار روپے کاجرمانہ اور متعلقہ تھانے میں الیکٹرک سٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ کے اندارج کیلے کاروائی کی گئی ہے ۔