• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چولستان جیپ ریلی،صاحبزادہ سلطان کی گاڑی خراب،نادرمگسی نےپہلامرحلہ جیت لیا

بہاولپور،ہیڈراجکاں(ڈسٹرکٹ رپورٹر،سٹی رپورٹر، نامہ نگار) 12ویں جیپ ریلی کےپہلےمرحلےمیں دفاعی چیمپئن صاحبزادہ سلطان کی گاڑی خراب ہونےپرنادرمگسی نےپہلا مرحلہ جیت لیا،پری پیئرڈ کیٹگری میں شرکت کرنے والی 52گاڑیوں کی شرکت ۔ پہلے نمبرپر نادر مگسی کامیاب قرار پائے ۔ دوگاڑیاں حادثےکاشکارہوئیں۔تفصیل کےمطابق قلعہ ڈیراورکےمقام پر ہونیو الی 12ویں جیپ ریلی مرحلہ وار شروع ہیں ۔ پری پیئرڈ کیٹگری میں شرکت کرنے والی 52گاڑیوں نے حصہ لیا ۔ پہلے مرحلے کا میدان نادر مگسی نے 210کلومیٹر کا ٹریک 2گھنٹے 21منٹ اور 18سیکنڈ میں عبور کیا ۔ جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والے انس خاکوانی نے پہلے مرحلے کا 210کلومیٹر کا ٹریک2گھنٹے 33منٹ 29سیکنڈ میں عبور کیا ۔ اسی طرح رونی پٹیل نے 210کلومیٹر کا ٹریک 2گھنٹے 34منٹ 44سیکنڈ میں عبور کیا ۔ جبکہ دفائی چیمپئین صاحبزادہ سلطان گاڑی کا فیول پمپ خراب ہونے کے باعث مقابلے سے باہر ہوگئے ۔ پہلے مرحلے میں خراب ہونے والی گاڑیاں ارشد شادی خیل اور برہان احمد کی گاڑیوں کو حادثہ پیش آیا ۔ پری پیرئڈ کیٹگری کادوسرا مرحلہ 253کلومیٹر کا مرحلہ اتوار کو ہوگا ۔ دوسرا مکمل ہونے کے بعد دونوں مراحل کے رزلٹ کوملا کر حتمی نتیجے کا اعلان کیا جائیگا ۔ پری پیئرڈ کیٹگری میں شرکت کرنے والی 52گاڑیاں دوڑاتے ہی مٹی آسمان تک پہنچ گئی ۔ اور ہر طرف گرد باد نے نہ صرف گاڑی ڈرائیور کو پریشان کیا ۔ بلکہ وہاں پر موجود شوقین حضرات بھی شدید مشکلات سے دو چار ہوئے ۔ ٹریک کے اردگرد رینجر کے اہلکار گشت کرتے رہے۔ریلی کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جاچکےہیں۔200کلومیٹرکےٹریک پرپولیس کی  درجن سے زائد چوکیاں بنائی گئی ہیں ۔جبکہ ٹریک کے دونوں اطراف ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹی پر مامور کیا گیا ہے جبکہ جیپ ریلی کے ٹریک سے لیکر تمام چوکیوں تک رینجرز کے دستے لگا دیئے ہیں ۔ جیپ ریلی کے سٹارٹنگ پوائنٹ پر رینجرز اہلکاروں کی بھاری نفری بھی تعینات کردی ہے ۔ ٹریک پر جانے والے شرکاء کو روک دیا گیااورخاردارتاریں لگا دی گئی ہیں۔واضح رہے کہ محکمہ صحت کے ساتھ ساتھ 1122کی گاڑیاں بھی بی ایچ یو ڈیراور موجود ہیں  اورجیپ ریلی کے تمام راستوں کا فضائی معائنہ بھی جاری ہے۔قبل ازیں منیجنگ ڈائریکٹر ٹی ڈی سی پی احمر ملک نے بارہویں چولستان ڈیزرٹ ریلی 2017ء کا ڈیراور فورٹ اسٹیڈیم میں فلیگ آف کر کے آغاز کیا،ریلی پری پیئرڈ کیٹگری(Prepared Category)کا دوسرا راؤنڈکل 12فروری کو ہو گا۔پہلے راؤنڈ میں 52ڈرائیورزمیں ایک تھائی لینڈ ڈرائیور سونگ یاس(Song yas)بھی شامل تھا۔افتتاحی تقریب میں جنرل منیجر ٹی ڈی سی پی اسجد غنی طاہر، چیئر مین پنجاب ریونیو اتھارٹی ڈاکٹر راحیل صدیقی نے فلیگ آف کیا۔ اس تقریب میں سیاسی وسماجی رہنما، سول سوسائٹی کے افراد اور علاقہ کے لوگ بڑی تعداد میں موجود تھے۔پری پیئرڈ کیٹاگری480کلومیٹر پر محیط ہے جبکہ پہلا راؤنڈ210 کلومیٹر اور دوسرا راؤنڈ270کلومیٹر پر مشتمل ہے۔چولستان ڈیزرٹ ریلی کے انتظامات کامیاب بنانے کے لئے ڈویژنل وضلعی انتظامی افسران، محکمہ صحت، آرمی، رینجرز، پولیس، سول ڈیفنس، بہاول پور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، ریسکیو1122 کے افسران وملازمین موجود تھے جنہوں نے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیں۔
تازہ ترین