• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداروں میں ہم آہنگی کا فقدان ،میگا کرپشن کیسز کی انکوائری متاثر

Lack Of Coordination Between Departments Inquiry Affect In Mega Corruption Cases
میگا کرپشن کے کیسز پر ہم آہنگی نہ ہونے کے باعث 3تحقیقاتی اداروں کی ایک ساتھ انکوائری متاثر ہورہی ہے، تہری کارروائیوں کے باعث کرپشن کیسز کئی سالوں سے التواء کا شکار ہیں۔

نیب، ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن یونٹ بیک وقت کئی کیسزپرکام کررہے ہیں، لائنز ایریا پروجیکٹ، کلفٹن پتھارا پلاٹ کیس، کلفٹن نالہ کیس اور کے ایم سی میں غیرقانونی بھرتیوں کی تحقیقات متاثرہوئی ہیں،کے ایم سی بدلہ پلاٹ کیس اور کے ڈی اے رفاعی پلاٹ کیس بھی ان کیسز میں شامل ہیں۔

ہائیکورٹ نے8 ماہ پہلے چیئرمین نیب کو کمیٹی بنانے کا حکم دیا تھا تاہم چیئرمین نیب تحقیقاتی اداروں پر مشتمل مشترکہ کمیٹی بنانے میں تاحال ناکام رہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کلفٹن پتھارا کیس میں 4 سے 5 ارب روپے جبکہ لائنز ایریا پروجیکٹ میں 12 سے 14 کروڑ روپے کی کرپشن کی گئی، جبکہ رفاعی پلاٹس پر چائنا کٹنگ سے کمائی رقم تخریب کاری میں استعمال ہوئی۔
تازہ ترین