• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ جیل میں دستی سے والدہ کی ملاقات ،رہائی کیلئے مظاہرے و دھرنا

ملتان(سٹاف رپورٹر‘نمائندگان)ایڈیشنل سیشن جج مظفرگڑھ محمد ارشد انجم نے پاکستان عوامی راج پارٹی کے چیئر مین و رکن قومی اسمبلی جمشید احمد دستی کی تھانہ سٹی میں درج مقدمہ قتل کے اعانت جرم کے حوالے سے دائر درخواست ضمانت بعد از گرفتاری کی سماعت آج جمعرات تک کے لیے ملتوی کر دی ۔گزشتہ روز سنٹر ل جیل  ڈیرہ غازی خانمیں جمشید احمد دستی  سے ان کی والدہ نے ملاقات کی  ۔دریں اثنا  رکن قومی اسمبلی جمشید دستی  کی گرفتاری کیخلاف  ملتان ،مظفر گڑھ ،لیہ  اور خانگڑھ میں احتجای مظاہرہ اور ریلی نکالی گئی ملتان میں گزشتہ روز سرائیکی ورکرز فرنٹ اور وسیب اتحاد کی جانب سے مظاہرے کئے گئے جن میں حکومت کو انتباہ کیاگیا کہ جمشیددستی کو  رہاکرکے ان کے خلاف درج جھوٹے مقدمات واپس نہ لئے گئے تو ملک گیر احتجاجی مہم شروع کریں گے،لیہ میں مظاہرے سے  رہنما تحریک انصاف چوہد ر ی خالد محمود ، مرکزی فنانس سیکرٹری صابر عطا ، انصاف یوتھ ونگ کے رہنما عبدالغفار خان و دیگر رہنمائوںنے  خطاب کیا۔ مظفرگڑھ میں پاکستان عوامی راج پارٹی کے کارکنوں اور کسانوں نے ہیڈ کالو قصبہ گجرات چوک قریشی روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا۔مظاہرین سے مرکزی سیکرٹری جنرل رانا محبوب اختر ،میاں مظہر عباس ،چیئر مین رانا اخترحسین سمیت عہدیداروں اور کسان رہنما ؤں نے خطاب کیا  علاوہ ازیں  یونین کونسل نمبر 65 مہرپور کے چیئرمین ملک محمد اجمل کالرو کی فوری رہائی کا  بھی مطالبہ کیا گیا ،دریں اثنا پاکستان عوامی راج پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل رانا محبوب اختر ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات رانا امجد علی امجد ایڈ ووکیٹ ممبر پنجاب بار کونسل ،جام محمد یونس ایڈ ووکیٹ ،چوہدری عامر کرامت ،میاں مظہر عباس ،ملک محمود اسلم کھوکھر ،محمد وکیل موسیٰ خیل ،صابر عطاء تھہیم اور مرکزی جوائنٹ سیکرٹری محمد خان مروت نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈ ر جاری کرنے کے با وجود جمشید احمد دستی کو پنجاب حکومت نے اسمبلی اجلاس میں شرکت کی اجازت نہیں دی ۔جس کی پاکستان عوامی راج پارٹی شدید مذمت کرتی ہے اور پنجاب حکومت کی اس لا قا نونیت ،انتقامی کار روائی اور غیر آئینی ہتھکنڈے کیخلاف عدالت عالیہ سے رجوع کرے گی ۔جبکہ آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے اور مشاورت کے لیے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔  
تازہ ترین