• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم مشکل میں ضرور مگر نااہل ہوتے نظر نہیں آتے، تجزیہ کار

Todays Print

کراچی(جنگ نیوز)صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن رشید اے رضوی نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کو پیر کے روزسپریم کورٹ میں آنے سے روکنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے، شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ میاں صاحب مشکل میں ضرور ہیں لیکن نا اہل ہوتے ہوئے مجھے نظر نہیں آرہے، رانا جوادنے کہا کہ معاملہ نا اہلی کی طرف جائے گا۔

جیو کے پروگرام ”نیا پاکستان“ میں میزبان طلعت حسین نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے دنوں نے ہونے واقعات نے یہ واضح کردیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن اب وہ نفسیاتی حد عبور کرچکی ہے جس کے پیشہ نظر اتنے عرصے سے انہوں نے ایک تذبذب کی کیفیت اختیار کی ہوئی تھی کبھی کہتے تھے سازش ہورہی کبھی کہتے تھے نہیں ہورہی ہے ، کل کی پریس کانفرنس نے یہ واضح کردیا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کا خیال ہے کہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی تحقیقات نہ صرف متعصب ہیں بلکہ ان کی سفارشات یا ان کے نتائج کے اندر بھی کہیں نہ کہیں سیاسی زاویہ بڑے واضح انداز میں موجود ہے انہوں نے یہ بھی واضح کردیا ہے کہ اس تحقیقات پر بنیاد کیا ہوا جو بھی عمل ہوگا وہ ان کی نظر میں قابل قبول نہیں ہوگا دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف نے بھی اپنا نقطہ نظر واضح کردیا اگرچہ ان کا نقطہ نظر شروع دن سے واضح رہا ہے کل انہوں نے اس نظر میں کافی جان پیدا کی اور کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نواز شریف کی کشتی کو بچانے کے لیے خود کو داؤ پر لگا رہی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ آنے والے دنوں میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی سفارشات پر مبنی عدالتی عمل کے ارد گرد کیا سیاست گھومتی ہے آج کا ایک سمری ہوگی ان تمام واقعات اور نظریات کی جنہوں نے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی تمام تحقیقات کے دور کو اپنے اندر سموئے رکھا ۔

اسی پروگرام کے اندر ہم سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے سیکٹری کی طرف سے جو بیان گیا کہ جس نے بھی جے آئی ٹی کے خلاف ہرزہ سرائی کی ہے وہ کل سپریم کورٹ نہیں آ پائے گا اس پر بھی تجزیہ کریں گے ۔طلعت حسین نے کہا کہ پاکستان کے سیاسی کیلنڈر پر بہت بڑا دن ہے پہلی نہیں ہے جس کے اوپر ایک اہم واقعہ رونما ہوگا لیکن بہت کم ایسے دن آتے ہیں جس کے بارے اتنی توقعات کا انبار لگا ہو اور نہ یہ آخری دن ہوگا اس کے بعد کیلنڈر پر اور بھی تاریخیں ہیں کہ یہ نہ لگے کہ ہمارے آج پروگرام میں ہمارے دو بندے بیٹھے ہیں تو اس وجہ سے ۔۔ میں پہلے کاشف عباسی سے شروع کرتے ہیں ۔سیاسی سمری آپ کو نظر آتی ہے ؟ کاشف عباسی … سپریم کورٹ کا جو اگلا بنچ ہے وہ سب سے اہم چیز نظر آتی ہے ، جے آئی ٹی کا فیصلہ کیا ہوگا کیا نہیں مجھے یہ غیر متعلقہ چیز نظر آتی ہے ، جے آئی ٹی کے سامنے جو شواہد موجود ہیں وہ سنا یہ ہے کہ انہوں نے وہی شواہد دیئے ہیں جو انہوں نے سپریم کورٹ میں دیئے تھے اس کا مطلب ہے کہ سپریم کورٹ اگر مطمئن نہیں ہے تو جے آئی ٹی کی رپورٹ غیر متعلقہ ہوجائے گی تو جو سپریم کورٹ نے فیصلہ کرنا ہے وہ اہم ہے مجھے لگتا ہے کہ یہ معاملہ جس نہج پر آگیا ہے جو سپریم کورٹ کا فیصلہ میں نے اور ہم سب نے پڑھا ہے اس میں دو ججز تو پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ صادق و امین نہیں ہیں اعجاز الحسن صاحب نے جو بات کہی اور جو عظمت سعید شیخ صاحب نے لکھا ہوا ہے مجھے لگتا ہے بڑا مشکل ہوگا ان لوگوں کا پیچھے ہٹنا اس چیز سے کہ اگر مزید شواہد نہیں آتے تو یہ کیسے پیچھے ہٹیں گے ، اگر مجھ سے پوچھا جائے تو میں کہوں گا کہ مجھے میاں صاحب مشکل میں نظر آتے ہیں۔

تازہ ترین