پشاور(جنرل رپورٹر) خیبر کالج آف ڈینٹسٹری کی جانب سے خیبر پختونخوا میں پانچواں مفت کیمپ برائے دندان کا اہتمام کیاگیا، کے سی ڈی ، استوگنہ ویلفیئر ٹرسٹ اور کولگیٹ پاکستان لمیٹڈ ہیڈ کوارٹر کے اشتراک سے تخت بھائی کے پرائمری سکول میں کیمپ لگایا گیا جہاں طلباء کا معائنہ کرنے کیساتھ ساتھ انہیں ادویات دی گئیں ،ایم ٹی آئی خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے بورڈ آف گورنرز کی ممبرمس شاہانہ زبیر نےکیمپ کا افتتاح کیا ،کیمپ میں بچوں اور اُن کے والدین کو منہ کی صفائی او ردانتوں کی دیگر بیماری سے بچائوکے بارے میں خصوصی آگاہی دی گئی۔ڈین کے سی ڈی پروفیسر ڈاکٹر غلام رسول کی سربراہی میں ڈاکٹر محمدعماد خان نے اس کیمپ کی کارکردگی کی دیکھ بھال کی ۔ کے سی ڈی کے مختلف شعبوں کے ڈاکٹروں نے بھی کیمپ میں حصہ لیا ۔ ماہرین نے علاقےکے لوگوں میں آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کئے۔