موبائل انٹرنیٹ اسپیڈ ،پاکستان نے بھارت اور بنگلا دیش کو پیچھے چھوڑ دیا۔
پاکستان نے تیز ترین موبائل انٹرنیٹ اسپیڈ میں بھارت اور بنگلا دیش کو پیچھے چھوڑ دیا۔ موبائل انٹرنیٹ اسپیڈ کا جائزہ لینے والے عالمی ادارے ’ اووکلا‘ کے مطابق نومبر میں پاکستان موبائل انٹرنیٹ اسپیڈ کے شعبے میں 89 ویں پوزیشن پر تھا جبکہ اس سے قبل اس کا نمبر 86 تھا۔
پاکستان میں موبائل ڈاؤن لوڈنگ کی اوسط شرح دوسرے ملکوں سے زیادہ ہے جبکہ عالمی سطح پر ناروے میں موبائل فون کی رفتار 62.66 ایم بی پی ایس ہے ۔
’اووکلا ‘ پوری دنیا میں ہرماہ انٹرنیٹ سہولیات کا جائزہ لیتی ہے،جہاں تک لینڈ لائن انٹرنیٹ کا تعلق ہےتو اس میں پاکستان عالمی سطح پر 126 ویں نمبر پر ہے۔
پاکستان رواں ماہ موبائل انٹرنیٹ اسپیڈ میں کچھ سست رہا لیکن 2017 میں پاکستان میں موبائل انٹرنیٹ کی رفتار بہتر ہوئی ہے۔
جبکہ بھارت اس شعبے میں 109 ویں نمبر پر ہے، اوربنگلہ دیش 120 ویں نمبر ہے۔