• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی وڈ کےکچھ ستارے ایسے بھی ہیں جو بالی وڈ میں کامیابیوں کے آسمانوں کو چھورہے ہیں مگر تعلیمی میدان میں وہ اسکول سے آگے نہیں بڑھ پائے۔ تعلیم نہ ہونے کے باوجود پیشہ ورانہ زندگی میں انھوں نے کامیابی کی داستانیں رقم کیں اور یہ سلسلہ ابھی بھی برقرار ہے۔آئیے نظر ڈالتے ہیںان اداکاروں پر جو تعلیمی میدان میں خاطر خواہ کچھ نہ کرسکے۔

بالی وڈ کے سپراسٹار اور مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اپنی کئی فلموں میں ناظرین کو حصول تعلیم کی ترغیب دے چکے ہیں مگر خود انھیں پڑھنے لکھنے کا شوق نہیں تھا جبکہ ان کے والد طاہر حسین فلم پروڈیوسر اور ڈائریکٹر تھےمگر انھوں نے بمشکل ہائی اسکول پاس کرنے کے بعد والدین سے صاف صاف کہہ دیا کہ وہ تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے، چنانچہ انھیں مجبور نہ کیا جائے۔عامر کے والداور والدہ کی بہت ڈانٹ کے باوجود انھوں نےکالج میں داخلہ نہیں لیا اور اپنے والدین سے کہہ دیا کہ اب وہ صرف اداکار بننے کے خواب کو تعبیر دینا چاہتے ہیں۔ کالج کی سیڑھیاں نہ چڑھنے والا یہ نوجوان شہرت کی سیڑھیاں پھلانگتے پھلانگتے آج بلند ترین مقام پر پہنچ چکا ہے۔

بالی وڈ کی سانولی سلونی مگر پر کشش کاجول باصلاحیت ترین اداکاراؤں میں سے ایک کہلائیں۔ کاجول کی بولی وڈ میں آمد فلم ’بے خودی‘ سے ہوئی تھی۔ اس وقت وہ صرف سولہ برس کی تھی اور اسکول میں زیرتعلیم تھی۔ انھیں گرمیوں کی چھٹیوں میں اس فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے کا موقع ملا تھا۔ کا جول اپنا تعلیمی سلسلہ جاری رکھنا چاہتی تھیں ۔ ان کی خواہش تھی کہ وہ ہا ئی اسکول کے بعد کالج لائف کا تجربہ کریںمگر یہ ہو نہ سکا اور بے خودی کے بعد انھیں’بازیگر‘ میں اہم کردار نبھانے کی آفر آگئی۔

کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی کترینہ کیف جن کے دیوانوں میں کالج و یونیورسٹی کے طلبا کی تعداد سب سے زیادہ ہوگی مگر خود اس حسینہ کو کالج تو کیا اسکول جانے کا موقع بھی نہ ملا۔ کشمیری والد اور انگریز والدہ کی بیٹی نے اسکول کی تعلیم گھر ہی پر حاصل کی۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ ان کے والدین ایک جگہ ٹکتے نہیں تھے۔ ہر کچھ عرصے بعد ان کا شہر بدل جاتا تھا۔ چنانچہ کترینہ کو اسکول میں داخل نہیں کروایا جاسکا۔ مختلف اساتذہ سے وہ گھر ہی پر تعلیم پاتی رہی۔ پھر جب کالج جانے کی عمر ہوئی تو انھوں نےماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔ یہاںان کی مصروفیت اس نوعیت کی تھی انھیں بیشتر وقت مختلف شہروں کے درمیان سفر میں رہنا پڑتا تھا۔ ماڈلنگ میں کام یابیاںان کی بالی وڈ میں آمد کا سبب بنیں اور پھر اس حسینہ نے مُڑ کر نہیں دیکھا۔

بالی وڈ کی بے باک اور منفرد اداکاری سے مقام بنانے والی کنگنارناوت کوبچپن ہی سے پڑھنے کا بہت شوق تھامگر ستم یہ ہوا کہ والدین انھیں ڈاکٹر بنانا چاہتے تھےاورکنگنا کو سائنس کے مضامین سے چڑ تھی۔انٹر میں کیمسٹری کے ماہانہ ٹیسٹ میں فیل ہونے کے بعد انھوں نے آگے پڑھنے سے انکار کردیاجس پر ان کے والدین کنگنا سے کافی خفا بھی ہوئےاور اسی وجہ سے وہ محض سولہ برس کی عمر میںدہلی چلی گئی۔بس پھر کنگنا نے بلندیوں کو یوں چھوا کہ وہ آج بولی ووڈ کی کوئن بن گئیں۔

عالیہ نے اب تک اپنی زیادہ تر فلموں میں کالج گرل کا رول کیا ہےمگر حقیقی زندگی میں کبھی انھوں نے کالج کی شکل ہی نہیں دیکھی۔ ڈائریکٹرمہیش بھٹ کی بیٹی کو اداکاری کے میدان میں قدم رکھنایقینی ہی تھا مگر ٹین ایج میں اس فلم نگری کا حصہ بن جانے کی امید خود عالیہ کو بھی نہیں تھی۔ان کے ہائی اسکول سے فارغ ہوتے ہی کرن جوہر نےان کو اسٹوڈنٹ آف دی ایئر میں لیڈ رول کرنے کی پیش کش کردی۔ عالیہ نے کرن کو مایوس نہیں کیا اور پھر فلم نگر میں اس کی مصروفیات بڑھتی چلی گئیں۔

اسی طرح اکشے کمار جنہوں نے اسکول سے فارغ ہونے کے بعدکالج کا رُخ کیا۔ مگر چند ہی ماہ گزرے تھے کہ انھوں نےکا لج کو خیرباد کہہ دیا۔۔ اس کا سبب یہ نہیں تھاکہ اکشےکو کسی فلم میں کردار کی ادائیگی کا موقع مل گیا تھا۔ وجہ یہ تھی مارشل آرٹس سیکھنے کے لیے وہ بنکاک چلے گئے تھے۔ مارشل آرٹس اکشےکا پہلا عشق تھا۔ تعلیم سے انھیں کوئی دل چسپی نہیں تھی۔ تائی کوانڈو میں بلیک بیلٹ لینے کے بعد وہ ہندوستان لوٹ آئے۔یہاں انھوں نے مارشل آرٹ سکھانے کا سلسلہ شروع کردیا۔ پھرانھیںماڈلنگ کی آفر ہوئی اور بالآخر بولی وڈ میںان کی اینٹری ہوگئی، جہاںان کی کام یابیوں کا سلسلہ آج بھی برقرار ہے۔

بولی وڈ کے نوجوان ہیروز میں سے ایک ارجن کپور تعلیمی میدان میں ہمیشہ سے کندذہن تھے۔ ایک انٹرویو کے دوران ارجن نے کہا تھا کہ لکھنا پڑھناانھیں ہمیشہ سے بُرا لگتا تھا۔ بڑی مشکل سے وہ کھینچ تان کر بارھویں تک پہنیچے تھے مگر اس میں فیل ہونے کے بعدانھوں نے اپنے والدین سے صاف صاف کہہ دیا تھاکہ اب وہ کسی صورت پڑھائی کی طرف نہیں آئیں گے۔معروف ڈائریکٹر بونی کپور کا بیٹا تعلیمی میدان میں تو ناکام ہوگیا مگر فلمی دنیا میں اس کا سفر کام یابی سے جاری ہے۔ عشق زادے سے لے کر ہاف گرل فرینڈ تک ان کی ہر فلم نے اچھا بزنس کیا ہے۔

 

تازہ ترین