بولی ووڈ ایکٹریس ودیا بالن نے ’خوشگوار انکشاف‘کیا ہے کہ وہ چالیس سال کی عمر میں ’20بچوں‘ کی ماں بن گئی ہیں۔
نئے سال کے پہلے روزیعنی آج ودیا 40 سال کی ہوگئیں۔ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ میری ہر فلم میرے لئے میرا بچہ ہے اور اب تک میری 20فلمیں ریلیز ہوچکی ہیں.اس حساب سے میں چالیس سال کی عمر میں ہوئی نا بیس بچوں کی ماں۔۔۔‘
ودیا نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ اس دفعہ پچھلی سالگرہ سے کچھ نیا اورمنفرد کرنے کے لیے پر جوش تھیں ۔
ودیا کا مزید کہنا تھا کہ 2017 سیکھا کر گیا ہے کہ صرف اسکرپٹ کا اچھا ہونا یا پھر بڑے اداکار کا فلم میں شامل ہونا کافی نہیں ہوتاہے بلکہ جب یہ دونوں چیزیں ایک ساتھ ہوں تو بھی فلم اچھی بن سکتی ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ صرف بڑے اداکاروں کو شامل کرکے ہی فلموں کو کامیاب نہیں بنایا جاسکتا ۔
انٹرویوکے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کے بچے نہیں ہیں تو اس پر ان کا کہنا تھا کہ بچے سنبھالنے کا ان کے پاس ابھی وقت نہیں ہے۔
انہوں نے نہایت خوشگوار موڈ میں ہنستے ہوئے کہا کہ ’ میری ہرنئی فلم میرا نیا بچہ ہوتی ہے ،اس سے حساب سے میرے 20 بچے ہیں، میں اپنی توجہ نئے اورمنفرد کام پرمرکوز رکھنا چاہتی ہوں۔‘
واضح رہے کہ ودیا بالن بھارتی فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ ہیں تاہم رواں سال فلم انڈسٹری کو وہ کوئی بڑی فلم نہیں دے سکیں ۔
ان کی فلم "تمہاری سلو"نہ صرف باکس آفس پر ناکام رہی بلکہ ان کے مداحوں نے اداکارہ کی کارکردگی پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔