تیزی سے گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی کمپنیز بھی اپنے آلات میں ایک سے بڑھ کر ایک فیچر متعارف کرارہی ہیں۔ ایسے ہی ایک نئے فیچر سے ہم آپ کو آج متعارف کراتے ہیں جس کا چند سال پہلے تک صرف کتابوں اور فلموں میں ہی آپ نے تذکرہ سنا ہوگا۔
جی ہاں ۔۔۔اب آپ اپنی 65انچ کی بڑی سی ٹی وی ایل ای ڈی اسکرین کوکسی کلینڈر یا اخبار کی طرح لپیٹ سکتے ہیں اور لپیٹے لپیٹے ہی کر ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جاسکتے ہیں۔ ہے نا کمال کی ٹیکنالوجی ۔ اسے’ او ایل ای ڈی‘ کا نام دیا گیا۔یعنی’ اورگینک لائٹ ایمیٹنگ ڈاٹ‘.
بساط کی طرح لپٹنے والی اس او ایل ای ڈی کی خاص بات یہ ہے کہ کمپنی نے اس میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اسے کریسٹل ٹیک ساؤنڈ میں پیش کیا ہے۔