نواز الدین صدیقی بالی ووڈ فلموں کے بعد اب آپ کو ہالی ووڈ فلموں میں بھی دکھائی دیں گے ۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ہالی ووڈیبیو سیریز کا پوسٹر جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’میک مافیا‘ میری پہلی بین الاقوامی ویب فلم سیریز ہوگی۔
نواز الدین صدیقی نے بالی ووڈ کی فلم ’کک‘،’ بدلا پور‘ ،’بجرنگی بھائی جان‘ اور’ رئیس‘ جیسی سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کا جادو جگایا ہے ۔
واضح رہے کہ ہالی ووڈ کے ڈائریکٹر اور میک مافیا سیریز میں ہدایتکاری کے فرائض انجام دینے والے جیمس واٹکن نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلم ’گینگ آف واسے پور‘ میں نواز الدین صدیقی کی حیرت انگیز اداکاری دیکھا ہے۔
جیمس واٹکن نے مزید کہا ہے کہ میری خواہش تھی کہ میںنواز الدین کے ساتھ کام کروں کیوں کہ وہ ایک زبردست اداکار ہے ۔